کراچی سٹی کورٹس میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف وکلا کی جانب سے آج ہڑتال کی جارہی ہے  جبکہ قیدی بھی پیشی کیلئے نہیں لائے گئے۔

کراچی میں ہفتے کے روز دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے سٹی کورٹ پر حملہ کردیا تھا، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا تاہم دہشت گرد چار ساتھیوں کو چھڑانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد کراچی بار کے صدر محمودالحسن نے سیکورٹی کی عدم فراہمی پرغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق سٹی کورٹ میں آج ہڑتال کی جارہی ہے اور قیدیوں کو بھی پیشی کے لئے نہیں لایاگیا ۔ اس موقع پر سٹی کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن