پشاورکے بڑے ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خبیرٹیجینگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندی ہوئی تھیں۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں سروس سٹریکچرفراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی، تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ اوررہائش کے لئے مکانات بھی فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات پورے کیے جائیں بصورت دیگر وہ صوبہ بھرمیں ہڑتال کا اعلان کردیں گے۔