پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد تنویراشرف کائرہ نے میڈیا سے گفتگوکے دوران نے کہا کہ پنجاب میں لگژری گاڑیوں پر ٹیکس لگنے کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان نے رجسٹریشن دوسرے صوبوں میں کرانا شروع کردی تھی ۔ اس صورتحال کی وجہ سے رجسٹریشن کی مد میں حاصل ہونے والے ریونیو میں اضافے کی بجائے کمی آگئی اور پنجاب حکومت کو یہ ٹیکس واپس لینا پڑا ۔