اسلام آباد میں تیئیس اورچوبیس جون کوہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس موقع پر ہدایت کی کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔  سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے افتتاحی اور اختتامی سیشن میں صدر اوروزیراعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔ دوسری طرف بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے رحمان ملک سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں شاہد ملک اور وزیر داخلہ نے پاک بھارت تعلقات اور سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن