لاہورکے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کوپانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ گوجرانوالہ اورجھنگ میں بارہ گھنٹے جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی بری طرح متاثرہورہا ہے،بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد اورچمن میں ہردوگھنٹے بعد پانچ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے لوگ اذیت میں مبتلا ہیں، خیبرپختونخوا کے زیادہ ترعلاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ دوسری جانب سندھ کے شہروں حیدرآباد، جیکب آباد، نوابشاہ اورلاڑکانہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے تجاوزکرگیا، جس کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔