امریکی صدرباراک اوباما سوشل ویب سائٹ ٹویٹر استعمال کرنے والے دینا کے پہلے صدر بن گئے۔

Jun 21, 2011 | 04:16

سفیر یاؤ جنگ
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اپنی دوہزار بارہ کی انتخابی مہم کے لیے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر کا استعمال کریں گے۔ ٹویٹر پر نہ صرف انتخابی مہم کے دوران باراک اوباما کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ دستیاب ہوں گی بلکہ ان کے سپورٹرز براہ راست کمپین میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ اوباما کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پسندیدگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے جس کے ساڑھے اسی لاکھ کے قریب فین ہیں پہلے نمبر پر لیڈی گاگا اور دوسرے نمبر پر جسٹن بائبر ہیں۔ باراک اوباما کی امیج بلڈنگ کے لیے ٹوئٹر پران کی ہنسی مسکراتی تصویر لگائی گئی ہے۔
مزیدخبریں