ملک کے حالات خراب کرنےمیں حکومت اور ایجنسیاں شامل ہیں،ایسی کرپشن پہلےکبھی پاکستان میں نہیں دیکھی۔ نوازشریف

Jun 21, 2011 | 09:44

سفیر یاؤ جنگ
آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف نے کہا کہ صدرزرداری نے ملکی مفادات کے لیے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے ہرادارے کوکرپشن میں ڈبودیا ہے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے اربوں کھربوں روپے لوٹے جارہے ہیں اورپاکستان کی طرح آزاد کشمیر کے حالات بھی خراب کردئیے گئے ییں، ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات خراب کرنے میں حکومت اورایجنیسیوں کا ہاتھ ہے، ملکی خودمختاری پر کسی کوسمجوتہ نہیں کرنے دیں گے۔ عدالتیں اورقانون توڑنے والے ڈکٹیٹرکو کٹہرے میں لایا جائے اور انقلابی اصلاحات فافذ کرکے آمریت کوہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے۔ نوازشریف نے کہا کہ حکومت ملکی تباہی کےنسخے پرعمل کررہی ہے، حکمران امریکہ کی ایک کال پرجھک جاتے ہیں۔ ہم نے خطے میں توازن برقراررکھنے کے لیے پانچ دھماکوں کا جواب چھ دھماکوں سے دیا تھا۔ مسئلہ کشمیرپر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔
مزیدخبریں