امیرجماعت الدعوۃ حافظ سعید نے ڈرون حملوں کے خلاف اور نیٹوسپلائی بند کرانے کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

امیرجماعت الدعوۃ حافظ سعید نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ حکومت نے چودہ مئی دوہزارگیارہ کوپارلیمنٹ میں ڈرون حملوں اورملکی سلامتی سے متعلق ایک قرارداد منظورکی جس پرعملدرامد نہیں کیا جارہا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیٹو کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے جس کے باعث ڈرون حملوں سے بے گناہ پاکستانی مررہے ہیں۔ حافظ سعید نے استدعا کی کہ حکومت کو ہدایت جاری کی جائیں کہ پارلیمنٹ کی قرارداد پرعمل درآمد یقینی بنانے سمیت ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی بند کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن