پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےپاکستان میں لڑنے والے عسکریت پسندوں اورحکومت کے درمیاں مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

Jun 21, 2011 | 14:16

سفیر یاؤ جنگ
تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں طالبان سے بات چیت کا اعتراف کرکے دراصل تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ دوسال قبل بھی انہوں نے پاکستانی طالبان اورحکومت میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی مگر اس وقت تک حکومت کو امریکہ کا سہارا مضبوط نظر آرہا تھا اب خود امریکہ طالبان سے بات چیت کررہا ہے اس لیے پاکستان کو بھی اپنی طرف سے بات چیت کا آغاز کرنا چاہیئے اس کے آغاز کے لیے وہ ثالثی کرسکتے ہیں۔
مزیدخبریں