کراچی سٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورپاکستان آئل فیلڈ، اٹک ریفائنری سمیت انرجی سیکٹر میں زبردست تیزی کی بدولت انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک سوستر سے زائد پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزارتین سو پچاس پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ کاروبار کے اختتام پراینگرو کیمیکلز، پاکستان پیٹرولیم اور بینکس کے شیئرز میں محدود پیمانے پر فروخت کے باوجود تیزی برقراررہی۔ انڈیکس کاروبار کے اختتام پرایک سو ساٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارتین سو چھبیس پوائنٹس پربند ہوا اور مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ اکیاسی لاکھ شیئرز رہا ، حجم کے اعتبارسے سب سے زیادہ سودے سلک بینک کے شیئرز میں ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک تین سو اکتالیس کمپنیوں میں لین دین ہوا، جن میں سے دو سو سترہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اورایک سو سات کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن