صوبائی وزيرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران مسلم ليگ قاف ختم کرکے مياں نوازشريف کی غيرمشروط حمایت کا اعلان کردیں توانہیں معافی دینے کی سفارش کرديں گے۔

لاہورميں مسلم ليگ نون کے مرکزی دفترميں پنجاب کے سينیئرمشيرذوالفقارکھوسہ کے ہمراہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم ليگ قاف ایک آمرنے اپنی ضرورت کے مطابق بنائی تھی جووردی کا سہارا ختم ہونے پرتقسيم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جو معافی مانگتا رہے گا، اسے معافی ملتی رہے گی تاہم جس نے مسلم لگ نون کو توڑنے کی بنیاد رکھی انہیں واپس نہیں لیا جائے گا۔ پريس کانفرنس ميں مسلم ليگ قاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرچوہدری محمد اقبال نے مسلم ليگ نون ميں شموليت کا اعلان کردیا۔

ای پیپر دی نیشن