محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےاکثر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہےگا۔

Jun 21, 2011 | 15:55

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد ،گوجرانوالہ ، سرگودھا، ، فیصل آباد ،بہاولپور، قلات ڈویژن،کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند ایک مقامات پر آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم پنجاب ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں چونسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سّبی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں