ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار نو سو پانچ میگاواٹ پر پہنچ گیا، شدید گرمی میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔

Jun 21, 2012 | 14:53

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو انچاس جبکہ پیداواربارہ ہزار دوسونومیگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے چارہزارچھ سو پچیس، تھرمل سے ایک ہزار چار سو پچھتر جبکہ آئی پی پیز سے چھ ہزار ایک سو نومیگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق کیپکو، اورینٹ اور پالمور پاورہاؤسز تیل کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سےبند ہیں جس کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی طلب اور پیداوارمیں فرق کے باعث ملک بھر میں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شہری علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ جبکہ دیہات میں بیس سے بائیس گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث جہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں شدید گرمی کے باعث عوام کی زندگی بھی عذاب بنی ہوئی ہے جبکہ اکثر علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں