کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی برقرار رہی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Jun 21, 2012 | 22:50

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا لیکن مارکیٹ آغاز کے اگلے ہی لمحے مندی کی لپیٹ میں آگئی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس گر کر تیرہ ہزار پانچ سو سینتیس پوائنٹس تک گر گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر حب پاور کمپنی ، ماری گیس اور چند چھوٹے بینکوں کے شئیرز میں نئی خریداری نے مارکیٹ کو سپورٹ کیا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس سڑسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار چھ سو ایک پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ اکہتر لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل کمپنی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال میں استحکام ہی مارکیٹ میں مثبت سرگرمیاں لاسکتی ہے۔
مزیدخبریں