بھارت سری لنکا کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت سری لنکا کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

کارڈیف (سپورٹس ڈیسک )بھارت چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔بھارت اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے۔انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔فائنل میں بھارت اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے۔سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے تلکا رتنے دلشان اور پریرا نے اننگز کا آغاز کیا۔سری لنکا کی جانب سے میتھوز نے 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز جے وردھنے رہے، انھوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔پریرا چار‘دلشان اٹھارہ ‘سنگاکارا سترہ ‘ تھرمانی سات‘مینڈس پچیس‘ پریرا صفر‘کلاسیکرا ایک رنز بنا آﺅٹ ہوئے۔ لاستھ مالنگا سات رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے ۔بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے 3، ایشون نے 3 جبکہ جدیجہ اور بھونیشور کمارنے 1، 1 کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ بھارت نے35 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز شروع کی اور دونوں کے درمیان 77 رنز کی شراکت ہوئی۔77 کے مجموعی سکور پرروہت شرما 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے اور اس کے بعد شیکھر دھون 142 کے سکور پر 68 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ویرات کوہلی 58 اور سریش رائنا 7رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز اور مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کے شرما تین وکٹیں حاصل کرنے اور 33 رنز سکور کرنے پر مین آف دی میچ رہے۔اس سے پہلے بھارت نے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 26 رنز سے، دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان کو بھی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔سری لنکا کو گروپ اے کے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرایا تھا۔دوسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے جبکہ تیسرے میچ میں سری لنکا کو 20 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...