لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 29 جون سے 7 جولائی تک کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 2014ءمیں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ 29 جون کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 30 جون کو پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ قومی ٹیم 2 جولائی کو جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہوگی۔ گروپ اے میں جرمنی، کوریا، ارجنٹینا اور جاپان جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا شامل ہیں۔
مانگامنڈی : سرسید چیلنج فٹبال کپ کل شروع ہو گا
مانگامنڈی (نامہ نگار) آٹھواں سرسید احمد خاں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان سلیم خاں ساکر سکول، ریڈرز فٹ بال کلب، رومانٹ فٹ بال کلب، افشاں فٹ بال کلب، رئیل لاہور فٹ بال کلب، لاہور یونائیٹڈ فٹ بال کلب، باٹاپور فٹ بال کلب اور ماڈل ٹا¶ن فٹ بال کلب شرکت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آ¶ٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
فائنل 28 جون کو کھیلا جائیگا۔
ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل تک شیڈول کا اعلان
ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل تک شیڈول کا اعلان
Jun 21, 2013