نیشنل گیمز کے میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑی آج پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کریں گے

نیشنل گیمز کے میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑی آج پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کریں گے

Jun 21, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 32 ویں نیشنل گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے پنجاب کے میڈلسٹ کھلاڑی آج پنجاب اسمبلی کے باہر غیرقانونی عبوری کمیٹی کی جانب سے 28 جون کو نیشنل گیمز کے نام پر غیرقانونی گیمز کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کی جانب سے جاری ہوئے والی پریس ریلیز کے مطابق کھلاڑی پُرامن اپنا احتجاج کریں گے تاکہ لوگوں کو اصل صورتحال کے بارے میں علم ہو سکے کہ کون لوگ جان بوجھ کر کھیلوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

مزیدخبریں