میرٹ کی بالادستی سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

Jun 21, 2013

گھوٹکی(نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشیر عالم نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالادستی سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ وکلا اور بنچ کے درمیان دوریاں بڑھانے کی کوششیں کی گئی جو ناکام ہوگئی۔ سندھ بار کی ہڑتال کی کال کو وکلاءنے مسترد کردیا،ہم نے چند لوگوں کے خلاف کارروائی کی جو بار کے چند لوگوں کو پسند نہیں آئی۔ نہیں سمجھتے کرپشن کے خاتمے سے کسی کی دکانداری پر اثر پڑے گا۔بار اور وکلاءکے درمیان مثالی تعلقات ہیں جو ہمیشہ رہیں گے۔

مزیدخبریں