لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 33021 لاٹ کے سودے 9 ارب 6کروڑ 5لاکھ 16ہزار 9سو 17روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونے، چاول، پام آئل کی قیمتوں میں کمی جبکہ گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور کپاس کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 96.32 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.94 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1298.2 ڈالر، 10گرام سونے کی قیمت 41720 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 50430 روپے، 100 کلو چاول اری6 کی قیمت 3775روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4530 روپے ایک کلو چینی کی قیمت 46.66 روپے، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت 85.28سینٹ اور 100کلو گندم کی قیمت 3349 روپے پر بند ہوئی۔