کراچی (این این آئی)ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بجٹ میں سیلز ٹیکس کے اضافہ کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی میں 30 فیصد تک اضافے کا خدشہ ہے۔مقامی ہوٹل میں پوسٹ بجٹ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر حیدر علی نے کہا کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس اور دیگر مختلف ٹیکسس کی شرح میں اضافے کے باعث اس کی وصولی بری طریقے سے متاثر ہوگی جس سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی۔