واشنگٹن (نیٹ نیوز) صحت کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون جسمانی یا جنسی تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق قتل کی جانے والی تمام خواتین میں سے 38 فیصد خواتین اپنے والدین کے ہاتھوں قتل کی جاتی ہیں۔ اس طرح تشدد، ڈپریشن اور دوسری بیماریوں کے بڑے اسباب ہیں۔ سب سے قریبی پارٹنرز کے ذریعے خواتین کے خلاف سب سے زیادہ تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور 30 فیصد خواتین عالمی سطح پر اس کا شکار ہوتی ہیں۔ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات ہوئے۔