سعودی عرب میں پکی کھجوریں اتارنے کےلئے مزدوروں کی شدید قلت ہو گئی

سعودی عرب میں پکی کھجوریں اتارنے کےلئے مزدوروں کی شدید قلت ہو گئی

ریاض (اے پی اے) اس سال سعودی عرب میں پکی کھجوریں اتارنے کیلئے مزدوروں کی شدید قلت ہے۔مزدروں کی کمیابی کی وجہ ویزوں میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طور پر مقیم محنت کشوں کو ملک سے نکالنے کی ڈیڈ لائن قریب آنا بتائی جاتی ہے۔زرعی کمیٹی کے ”مدینہ منورہ“ ونگ کے سربراہ حامد بن عیسی الفریدی نے بتایا کہ کھجور کے پکنے کا سیزن صرف 45 دنوں کا ہوتا ہے اور اس دوران 5 کھجور کے درختوں کی دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے ایک مزدور کی ضرورت ہوتی ہے۔سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے الفریدی نے مزدوروں کی قلت کے اس بحران کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ اس ضمن میں کسانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمی مزدوروں کے ذریعے اس مسئلے کوصرف جزوی طورپر حل کیا جاسکتا ہے۔الفریدی کا کہنا تھا کہ اس سال زیادہ درجہ حرارت نے بھی کھجوروں کے جلد پکنے میں کردار ادا کیا ہے اور مدینہ منورہ کی کھجوریں اپنی پہاڑی اراضی کی بنا پر سب سے پہلے تیار ہوگئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن