انسانی جسم میں ایک مخصوص پروٹین کو بلاک کر کے کینسر کے خلیوں کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے : طبی ماہرین

انسانی جسم میں ایک مخصوص پروٹین کو بلاک کر کے کینسر کے خلیوں کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے : طبی ماہرین

Jun 21, 2013

واشنگٹن (اے پی پی) طبی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ انسانی جسم میں ایک مخصوص پروٹین کو بلاک کر کے کینسر کے خلیوں کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ امریکہ میں کینسر پر ہونے والی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ انسانی جسم میں ایک مخصوص پروٹین پایا جاتا ہے جسے بلاک کر دیا جائے تو کینسر کے خلیوں میں اضافہ نہیں ہوتا۔ یہ پروٹین بالغوں کی نسبت چھوٹے بچوں کے اعضاءمیں زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس پروٹین کو بلاک کرنے سے صحتمند خلیوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا تاہم اس تحقیق پر مزید کام جاری ہے۔

مزیدخبریں