نارنگ منڈی : زہریلا کھانا کھانے سے 150 افراد کو فوڈ پوائزنگ، تشویشناک حالت پر 6 لاہور منتقل

Jun 21, 2013

نارنگ منڈی (نامہ نگار) اندرون شہر محلہ محمد پورہ شما لی میں رسم قل کے دوران زہر یلا کھانا کھانے سے150سے زائد سوگوار خواتین و مرد اور بچے فوڈپوائزنگ کا شکا ر ہوگئے جن میں دو خواتین سمیت چھ افراد کو نازک حالت کے باعث لاہور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوتگی والے گھر میں اچانک دہری پریشانی نے پورے محلہ کو رلا دیا۔ واقعہ زائدالمعیار ناقص معالحہ جات کے استعمال کرنے سے رونما ہوا۔ شہریوں نے ناقص اشیائے خوردونوش کی سرعام فروخت اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی م¶ثر کارروائی نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ کھانا مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر محمود بٹر کے بہنوئی نذیر احمد سوجا مرحوم کی رسم قل پر سوگواروں کو کھانا دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں