ہیڈنگلے (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 257 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کمار سنگاکارا نے 79 اور دنیش چندی مل نے 45 رنز بنائے۔ پلنکٹ نے 5 جبکہ براڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے روز کے اختتام پر میزبان انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے36 رنز بنالئے۔ کپتان ایلسٹر کک 14 اور رابنسن 21 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔