سنی تنظیموں نے ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ کی کامیابی کیلئے یوم دعا منایا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر دہشتگروں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے لیے جمعہ کو ملک گیر یوم دعاکے طورپرمنایاگیا۔ اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے اورریلیاں نکالی گئیں۔ یوم دعاکے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے۔ مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہاکہ ’’یا رسول اﷲﷺ‘‘ کہنے والے آپریشن کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل سے وابستہ پانچ سو سے زائد دینی مدارس کے سربراہوں نے ریاست مخالف دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی حمایت کر دی ہے۔ دینی مدارس کے مہتمم حضرات نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت قوم پر لازم وفرض ہے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سانحہ منہاج القرآن کیخلاف یوم احتجاج بھی منایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن