اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت 11جولائی تک ملتوی کردی۔ سابق وفاقی سیکرٹری اسماعیل قریشی نے بریت کی درخواست دائر کردی ۔جمعہ کو عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔ نیب نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش نہ کیا جس پر مقدمہ کی شہادتیں نہ ہو سکیں۔ سماعت کے دوران سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی نے 265kکے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی جس پر آئندہ سماعت پر بحث ہو گی ۔عدالت نے مزید سماعت 11جولائی تک ملتوی کردی۔