ملتان (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق جیلانی جمعہ کی شام اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئے۔ ملتان پہنچنے کے بعد چیف جسٹس نے کچھ دیر جسٹس گیسٹ ہائوس میں آرام کیا اور بعد ازاں اپنے چھوٹے بھائی زاہد جیلانی کی رہائش گاہ گارڈن ٹائون گئے جہاں انہوں نے اپنے بھائی اہل خانہ سے چند روز قبل اغوا ہونے والے اپنے بھتیجے کے حوالے سے اہل خانہ سے تفصیلات حاصل کیں۔