لاہور+گوجرانوالہ(خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سید عارف علی بخاری کے والد، سابق وزیر مملکت سید صمصام علی بخاری کے سسر گدی نشین دربار عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف سید باقر علی بخاری انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح سات بجے دربار حضرت کیلیانوالہ شریف میں ادا کی جائے گی۔ پیر باقر شاہ نے تحریک پاکستان تحریک نظام مصطفیٰ اور تحریک ختم نبوت میں بھرپور حصہ لیا۔ ان کے انتقال پر جید علماء و مشائخ علامہ محمد راغب حسین نعیمی، علامہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی، پیر سید کرامت علی حسین شاہ، پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی علامہ محمد قاسم علوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
گدی نشین آستانہ عالیہ کیلیانوالہ باقر علی بخاری انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہو گی
Jun 21, 2014