پاکپتن + لاہور (نامہ نگار+ خصوصی رپورٹر) چھ افراد نے دیرینہ رنجش پر تیز دھار آلات سے دو بھائیوں کے ناک کاٹ دیئے دونوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ گائوں 46 ایس پی کے عبیداللہ اور مجتبیٰ کے درمیان مقدمہ بازی کی رنجش چل رہی تھی جس کی بنا پر مجتبیٰ، رشید، اجمل، لطیف وغیر ہ چھ افراد نے گزشتہ رات 28 سالہ عبداللہ اور 15سالہ عطاء اللہ کے ناک تیزدھار آلات سے کاٹ دیئے جن کو تشویشناک حالت میں بنگہ حیات ہسپتال داخل کروایا گیا جہا ں سے انہیں لاہور منتقل کر دیا۔ دریں اثناء لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پاکپتن میں بااثر افراد کی جانب سے کاشتکار کے 2 بیٹوں پر تشدد اور ناک کاٹنے کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے فی الفور گرفتار کیا جائے اور زخمی بھائیوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پاکپتن: دیرینہ رنجش پر مخالفین نے دو سگے بھائیوں کے ناک کاٹ دئیے، حالت تشویشناک
Jun 21, 2014