پہلے ضیاء بٹ اب گلو بٹ حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا: حافظ حسین

کوئٹہ(آئی این پی) جے یو آئی (ف)کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سابق دور میں ’’ضیاء الدین بٹ‘‘ کا حکومت کے خاتمہ میں بنیادی کردار تھا ‘بدقسمتی سے اس مرتبہ بھی حکومت کی مشکلات میں اضافے اور خاتمے کا باعث ’’گلو بٹ‘‘ بنے گا‘ طاہرالقادری کے ایجنڈے اور پروگرام سے اختلاف کے باوجود ماڈل ٹائون کو ’’کربلا‘‘ بنانے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ اصلی گلو بٹ کیساتھ صوبائی کابینہ میں موجود ’’رانا گلو بٹ‘‘ کو بھی برطرف کرنا چاہئے‘ وزیر بے قانون رانا گلو بٹ کیساتھ آئی جی اور پنجاب پولیس کی اس بٹالین جوکہ اصل ’’گلو بٹ‘‘ کی قیادت میں حملہ آور تھی‘ کو بھی برطرف کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ وہ جمعہ کو وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ بظاہر رانا ثناء اللہ ماڈل ٹائون کی آگ کو بالٹی لے کر بجھاتے نظر آتے ہیں لیکن اس بالٹی میں پانی کی بجائے پٹرول ڈالا گیا ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ کل طاہرالقادری کینیڈا سے اکیلے آرہے تھے اب ان مظلوم شہداء کی گیارہویں سے پہلے طاہرالقادری گیارہ نعشوں کیساتھ واپس آرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...