دوشنبے (آئی این پی) تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ نے انکشاف کیا ہے کہ 200 سے زائد تاجک دہشت گرد پاکستان، شام اور افغانستان سمیت مختلف ممالک میںشدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ دوشنبے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاجک وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس کی بڑی وجہ اسلام کے بارے میں انکا غلط نظریہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شام کی لڑائی میں چار تاجک شہری ہلاک ہو چکے ہیں، 6 کو شام سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔ موجودہ صورتحال میں مضبوط سیاسی ادارے اور مضبوط ریاستی طاقت ملک کو نسلی اور مذہبی تنازعات سے دور رکھ سکتے ہیں۔