واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی کفالت کیلئے 89 لاکھ ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق امداد کا اعلان امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پناہ گزینوں اور مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔