کراچی (خصوصی رپورٹ) حکومت نے سزائے موت پر غیراعلانیہ پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت جیلوں میں لگ بھگ 8ہزار قیدی پھانسی کے منتظر ہیں۔ جن میں کالعدم تنظیموں کے کارکن بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی خطرات کے ساتھ حکومت کو یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ضرور کرنا پڑیگا۔ لہٰذا حکومت نے خاموشی سے سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔