ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات2006 سے جمود کا شکار ہیں : آپٹما

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) ایس ایم تنویر نے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کمہ ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمد 2006 سے جمود کا شکار ہے جبکہ خطے میں ہمارا مقابلہ کرنے و الے دیگر ممالک کی یہی برآمدات دوگنا ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئےٹیکسوں ڈیوٹیوں سیس اور سرچارج کی مد میں زیرو ریسڈ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل ملوں کو پرانی مشنری تبدیل کرنے کےلئے طویل مدتی فنانس کی سہولت فراہم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن