5 خود کشیاں: فیروز والا میں بے روزگارنوجوان نے زہر کھا کر زندگی ختم کرلی

Jun 21, 2015

فیروز والا+ ننکانہ (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف وجوہات پر 2خواتین سمیت 5 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ لاہور روڈ کی آبادی مبارک آباد میں بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔ اوکاڑہ چھائونی میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تین بچوں کی ماں نے نہر لوئر باری دوآب میں چھلانگ لگا کر زندگی ختم کرلی۔ خاتون قریبی گائوں گنوں بھٹیاں کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یونس نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر درخت سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ننکانہ صاحب کے تھانہ صدر کے نواحی گائوں مارٹن پور کی 27 سالہ عظمی ٰ مسیح زوجہ عرفان مسیح کی شادی چھ ما ہ قبل گھر والوں کی مر ضی سے ہوئی تھی دونوں میاں بیوی خو ش و خرم زندگی گزار رہے تھے گزشتہ روز عرفان اپنی مزدوری کے کام کے لیے چلا گیا تو اس کی بیوی عظمی ٰ نے معمولی جھگڑے پر گلے میں رسی ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خو د کشی کرلی۔ متوفیہ عظمیٰ بی بی کے بھائی نے بتایا میری بہن نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کے خاوند نے گلے میں پھندا ڈال ابندی نیند سلایا ہے۔ جنڈانوالہ کے نواحی چک 46 ڈی بی کے نو بچوں کے باپ یوسف نے حاجی مقبول کے ڈیرے پر پھندا لے کر خودکشی کرلی۔ یوسف کی اپنے بچوں کے ساتھ لڑائی رہتی تھی، ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

مزیدخبریں