نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے مزید 37 افراد دم توڑ گئے تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید 30 افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق لکشمی نگر جھونپڑ پٹی سے ہے۔ وزیر اعلی نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔18 اہلکار معطل کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حالت بگڑنے پر ان افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں اب بھی تیس افراد کی حالت نازک ہے ۔ پولیس کے ترجمان دھننجے کلکرنی کے مطابق اس معاملے میں اب تک تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔