گریز(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین گراںپری فارمولا ون کے پریکٹس سیشن کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی ۔حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک جبکہ34 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا۔حادثہ کے بعد شہر کو سیل کر دیا ۔ درجنوں ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہیلی کاپٹرز کو بھی امدادکیلئے طلب کرلیا گیا۔ریجنل گورنر نے تین افراد کے ہلاک اور 34کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔