پسرور (نامہ نگار) روزہ دار بھابھی نے روزہ خور دیور کے سر میں ڈنڈا مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعات کے مطابق نواحی گائوں عابدہ بی بی کا شوہر طالب حسین بسلسلہ ملازمت لاہور میں رہتا ہے۔ وہ موضع جھاٹو کے میں اپنے دیور، ساس اور بچوں کے ساتھ رہتی تھی۔ دیور حسنین مبینہ طور پر روزے نہیں رکھتا تھا اور بھابھی کو مجبور کرتا تھا کہ وہ اسے دن کے اوقات میں کھانا بنا کردے۔ گزشتہ روز بھی بھابھی نے دیور کو سحری کیلئے جگایا تو اس نے جواب میں اُسے بُرا بھلا کہا جس پر خاتون نے مشتعل ہو کر اس کو ڈنڈا مار دیا جو اسکے سر میں لگا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی۔