کراچی (صباح نیوز) قتل کے مقدمے میں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عثمان گڈا کو گواہوں نے شناخت کرلیا۔ پولیس نے قتل کی واردات میں گرفتار ایم کیو ایم کارکن عثمان گڈا کو سٹی کورٹ میں پیش کیا جہاں شناخت پریڈ کے دوران 3 گواہوں نے اسے شناخت کرلیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تھانہ نبی بخش کی حدود میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔