اسلام آباد (اے پی پی) دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوششوں کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مسلح افواج، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔