اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان نے گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر آنے والے ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز کی تصدیق کیلئے بائیو میٹرک مشین کے استعمال کے تجربے کا منصوبہ ترک کردیا ہے۔ یہ فیصلہ نادرا کی استعداد میں کمی کے انکشاف کے بعد کیا گیا۔ الیکشن کمشن نے آئندہ عام انتخابات کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔