توانائی کی قلت ، بدعنوانی جیسے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہونگے:زبیر احمد

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زبیر احمد نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے حکومت اگر اسے سہولیات دے تو یہ ملک کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرسکتی ہے۔ زبیر احمد نے مزید کہا ہے ہ کاروباری برادری ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے کیونکہ محاصل کا 90 فیصد سے زائد اسی سے حاصل ہوتا ہے حکومت اگر اسے سہولیات دے تو ملک کو ترقی یافتہ اقوام میں کھڑا کرنے کا خواب پورا کرسکتی ہے ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر زبیر احمد نے کہا کہ اگرچہ حکومت معاشی معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے درست اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہونے کے لئے مزید اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی کم شرح ، پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی توقع کے مطابق کارکردگی نہ ہونا اور بدعنوانی ایسے مسائل ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن