پاکستان کے ساتھ بھارت برابری کی بنیاد پر پر بات کرے: عامر نواب خان

Jun 21, 2015

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر عامر نواب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرے۔ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں پڑوسی ملک کی طرف سے اچھے تعلقات کی خواہش خوش آئند ہے بھارت کے حکمران یاد رکھیں ایٹمی پاکستان کے ساتھ الجھنا اس کے اپنے مفاد میں نہیں۔ پاکستان کا وجود صبح قیامت تک قائم رہے گا جبکہ اس کا بٹوارہ کرنے اور مٹانے کے لئے سرگرم عناصر خودمٹ جائیں گے۔ ایک عشائیہ سے خطاب میں عامر نواب خان نے مزید کہا کہ بھارت کے بڑے حجم کی طرح اس کے اندرونی مسائل بھی بہت زیادہ ہیں ، بھارت کو اس بڑے حجم کا زعم ایک دن لے ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں کئی اسلامی ملک ہیں جبکہ ہندوستان پوری دنیا میں ہندوئوں کا واحد ملک ہے۔ بھارت کے فنکاروں اور سیاستدانوں کے لئے فلم یا جلسہ گاہ میں پاکستان کیخلاف زہر اگلنا آسان ہے مگر میدان جنگ میں پاکستان کے سرفروش اور کفن پوش فوجی جوانوں کا مقابلہ کرنا بھارتی سورمائوں کے بس کی بات نہیں۔

مزیدخبریں