اگلے مالی سال میں 4 نئے دانش سکول قائم کئے جائیں گے: نعیم اللہ

Jun 21, 2015

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں صوبے کے پسماندہ علاقوں میں چار نئے دانش سکول قائم کئے جائیں گے۔ ترقیاتی بجٹ 990 ہائی سکولز میں کمپیوٹر لیب کی تنصیب، سات ہزار پانچ سو سکولوں میں Missing Facilities کی فراہمی، چار ہزار سات سو ستائیس سکولوں کی بلڈنگز کی دوبارہ تعمیر، سکولوں میں چوبیس ہزار پانچ سو اضافی کمروں کی تعمیر اور پانچ سو نئے سکول کھولے جائیں گے، اب خیبر پختون خواہ کے کچھ سکولوں میں آئی ٹی لیب بنانے کا اعلان کیا گیا ہے ہم اس منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر حکومت پنجاب کا کوئی منصوبہ خیبرپختون خواہ کے طالب علموں کی زندگی میں بہتری لا سکتا ہے تو اس کی مخالفت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں شہباز شریف جیسا علم دوست لیڈر ملا۔

مزیدخبریں