مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان کی بھارت سے دوستی ممکن نہیں: ملک افضل کھوکھر

Jun 21, 2015

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ قائدین قوم کی مدد سے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے ۔کراچی آپریشن کسی صورت متنازعہ نہیں ہونے دیا جائے گا اورجلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے وفاقی حکومت نے ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ مشن بنا لیا ۔وہ ان خیالات کا اظہار منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کررہے تھے افضل کھوکھر نے کہا کہ توانائی منصوبوں پر دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر چینی عملے کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔آپریشن ضرب عضب کے اثرات پورے ملک میں محسوس کئے جاسکتے ہیں ۔ مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور فوج سعودی عرب کے ساتھ ہے ،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت میں دوستی نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ فوج کا عزت،وقار متاثر نہیں ہونا چاہئے ۔ مسٹر آصف زرداری آئندہ احتیاط برتیں ۔قومی مفاد میں مفاہمت کی پالیسی جاری رہنی چاہئے ۔افضل کھوکھر نے کہا کہ عوام کو ریلیف میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میںکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ ٹرانسپورٹ نظام میں نئے کلچر کی بنیاد رکھے گا ۔

مزیدخبریں