دھرنے اور جلن کی سیاست نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: گلزار احمد گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کردیا۔ جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا ۔وہ رائے ونڈ میں تاجر محمد اشرف شیخ عرف بابا بھولو کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے ۔چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر ہمراہ تھے ۔ایم پی اے گلزار گجر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا مخالف ٹولہ اقتدار کے سہانے خواب دیکھ کر بڑبڑا رہا ہے ۔دھرنے اور جلن کی سیاست نے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ قائدین اپنے ایجنڈے کی تکمیل صدق دل سے کررہے ہیں ۔اور خلوص نیت سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔پنجاب حکومت ہر شہری کو گھر کی دہلیز پر سہولیات دینا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ،بے روزگاری مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نام نہاد مارچوں کی وجہ سے بڑھی ہے ۔عمران خان شور شرابے کی سیاسی پچ سجا کر میڈیا میں ان رہنا چاہتے ہیں ۔پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کے ثبوت کم اور واویلہ زیادہ ہے ۔جوڈیشل کمیشن کی انکوائری کے بعد ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور پھرقوم کے سامنے آنے کے لائق بھی نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ۔مخالفین ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ہماری طرح دکھی انسانیت کی خدمت کو شعار بنائیں ۔ بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جواب پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں مفاد پرستوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...