پیپلزپارٹی کی قیادت نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے کمرکس لی، سابق صدر آصف زرداری اوربلاول بھٹو23جون کولاہورپہنچیں گے

Jun 21, 2015 | 17:38

پیپلزپارٹی کی قیادت نے پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کےلئے کمر کس لی ہے اور اس سلسلے میں پنجاب کے شمالی اور جنوبی اضلاع پرتوجہ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ 23 جون کو لاہور آنے کا قوی امکان ہے ، پنجاب آنے کا مقصد بھی پارٹی کی تنظیم نو اور مختلف اضلاع کا دورہ ہے،ذائع کے مطابق چوبیس جون کو بلاول ہاﺅس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں ساہیوال، فیصل آباد، بہاﺅلپور، ملتان، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے دورے کے حوالے سے شیڈول طے کیا جائےگا ، پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر پارٹی کو نچلی سطح سے منظم کرنا چاہتی ہے اور اسی سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری بزرگ جیالوں کی نئی نسل کو آگے لانے کےلئے متحرک ہیں تاکہ پارٹی بہتر انداز میں منظم ہوسکے ،بلاول بھٹو پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بیپلزپارٹی کے مثبت نتائج کے خواہاں ہیں-

مزیدخبریں