گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مزارپرفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ رینجرز کسی ایک شخص کے نہیں بلکہ وفاق کے ماتحت ہے، جبکہ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ہی سے مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ایم کیو ایم سے ایک دوست کی حیثیت سے بات کرتے ہیں کہ اگر وہ حکومت میں شامل ہونا چاہے تو اسکے لیے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہیں تاہم پیپلز پاٹی نون لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ رینجرز وفاقی حکومت کا ادارہ ہے ، کراچی آپریشن سے متعلق رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان اتنی دوریاں پیدا نہیں ہوئیں جتنی ذرائع ابلاغ میں بڑھا چڑھا کردکھائی گئی تاہم جو تھوڑی بہت خلش ہے وہ جلد ختم ہوجائےگی۔
ایم کیو ایم کیلئے حکومت میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں،رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان تھوڑی بہت خلش ہے جو جلد ختم ہوجائے گی، قائم علی شاہ
Jun 21, 2015 | 17:51