سپریم کورٹ کے شرعی اپیلٹ بنچ نے اجتماعی زیادتی کے 2 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے شرعی اپیلٹ بینج نے اجتماعی زیادتی کے دو مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ ملزم محمد عرفان اور آس محمد پر الزام ہے کہ انہوں نے 2004ء میں چھانگا مانگا کے علاقہ میں مبینہ ملی بھگت سے ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بعدازاں اسے قتل کردیا تھا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر دونوں ملزموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...